دنیا کچھ بھی کرلے پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتی، شیخ رشید کا انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے انکار ردعمل

Sep 20, 2021 | 22:06:PM
وفاقی وزیر داخلہ، پاکستان کو تنہا، ایک نہیں،
کیپشن: شیخ رشید، ردعمل

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انگلینڈکے دورہ پاکستان سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،دنیا کچھ بھی کرلے پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتی، انگلینڈ کی ٹیم پاکستان نہیں آرہی تو خداحافظ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ٹیموں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے، انہوں نے کہاکہ حوصلہ نہیں ہاریں گے ایک نہیں10 ٹیمیں پاکستان آئیں گی،

شیخ رشید نے کہاکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے نہ آنے سے کوئی قیامت نہیں آئےگی،پوری دینا پاکستان کی ایجنسی کو مانتی ہے،دنیا کچھ بھی کرلے پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتی، انگلینڈ کی ٹیم پاکستان نہیں آرہی تو خداحافظ۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا دورہ پاکستان سے انکار، چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان آ گیا