ماضی میں افغان خواتین کیلئے کچھ نہیں کیاگیا ۔ذبیح اللہ مجاہد 

Sep 20, 2021 | 21:34:PM
افغان ۔خواتین۔انتظامیہ۔شریعت
کیپشن: ذیح اللہ مجاہد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)طالبان کے ترجمان اور افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان خواتین کیلئے شریعت کے تحت طاقتور اور موثر انتظامیہ قائم کی جائے گی۔
افغان میڈیاکے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ حکومت کی خواتین کی وزارت خواتین کی نام نہاد انتظامیہ تھی۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کیلئے انتظامیہ اسلامی اصولوں کے فریم ورک میں بنائی جائےگی اور اس انتظامیہ کو کسی وزارت یا وزارت کی سب ڈویژن کا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ماضی میں خواتین کی وزارت نے افغان خواتین کی زندگی کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا،وزارت ہونے کے باوجود دیہی علاقوں میں خواتین بنیادی حقوق سے محروم رہیں جبکہ اب افغان خواتین کیلئے شریعت کے تحت طاقتور اورمو ثر انتظامیہ قائم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔