پاکستانی کرکٹ کو ایک اور دھچکا۔۔نیوز ی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ منسوخ کردیا

Sep 20, 2021 | 20:54:PM
 پاکستانی کرکٹ کو ایک اور دھچکا۔۔نیوز ی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ منسوخ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کیوی ٹیم کی بغیر کسی میچ کے کھیلے  روانگی کے بعد ایک اور بری خبر ،انگلینڈ کرکٹ بورڈنے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کا بھی دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کے دورے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں پہلے میچ سے قبل سکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سیریز بھی ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی بھارتی سینما کے سپر سٹار وجے نے اپنے ہی والدین کیخلاف مقدمہ دائر کردیا