جنوبی بھارتی سینما کے سپر سٹار وجے نے اپنے ہی والدین کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

Sep 20, 2021 | 20:29:PM
اداکار وجے کا والدین کیخلاف مقدمہ
کیپشن: اداکار وجے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) جنوبی بھارتی سینما کے سپر سٹار 47 سالہ تھلپتھی وجے چندر شیکھر المعروف ’وجے‘ نے اپنے والدین اور رشتے داروں سمیت قریبی ملازمین پر مقدمہ دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تھلپتھی وجے نے اپنا نام استعمال کرکے سیاسی پارٹی بنانے، فنڈز اکٹھے کرنے اور لوگوں سے ووٹ مانگنے کے بعد والدین، قریبی رشتے داروں اور سابق قریبی ملازمین پر سول مقدمہ دائر کیا۔اداکار نے ریاست تامل ناڈو کے چہر چنئی کی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ ان کے والدین اور رشتے داروں کو ان کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے۔

انہوں  نے والد فلم ساز ایس اے چندر شیکھر اور والدہ شوبھا چندر شیکھر سمیت مجموعی طور پر 11 افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔اداکار نے ایک ایسے وقت میں والدین اور رشتے داروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جب کہ آئندہ ماہ اکتوبر میں تامل ناڈو میں مقامی انتخابات ہونے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کے والد فلم ساز ایس اے چندر شیکھر نے نومبر 2020 میں بیٹے کے نام پر الیکشن کمیشن آف انڈیا میں سیاسی جماعت ’آل انڈیا تھلپتھی وجے مکل لیاکم‘ نامی پارٹی رجسٹرڈ کروائی تھی۔مذکورہ پارٹی میں صدر کے لئے  وجے کے والد نے اپنا نام دیا تھا جب کہ اہلیہ شوبھا کا نام بھی خزانچی کے طور پر دیا تھا۔سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے بعد والدین نے اداکار کی تصاویر اور پوسٹرز کا استعمال کرکے جلسے بھی کیے جب کہ چندہ مہم بھی چلائی۔

خیال رہے کہ وجے، جنوبی بھارتی سینما کے سپر اسٹار ہیں، انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا اور اب تک 6 درجن کے قریب تیلگو فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو 3ماہ بعد رہائی مل گئی