فلیگ شپ ریفرنس: نوازشریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

Sep 20, 2021 | 17:47:PM
نواز شریف، بریت، سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، نیب اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اورن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے نوازشریف کی بریت کالعدم قرار دیکر سزا دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا