دیر بالا۔۔ جرگے کے دوران فائرنگ ۔۔ 9 افراد جاں بحق

Sep 20, 2021 | 14:10:PM
 کے پی کے
کیپشن: دیر بالا  میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دیر بالا کے علاقے براول میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے براول میں گانو چم کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے تنازع کے حل کے لئے فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا کہ اس دوران جھگڑا ہوگیا، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 3 اوباشوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔۔ظالموں نے بعد میں کیا کیا جانیے