کرتار پور۔۔ بابا گورونا نانک کی برسی ۔۔تقریبات کا آغاز

Sep 20, 2021 | 11:34:AM
کرتار پور۔۔ بابا گورونا نانک کی برسی ۔۔تقریبات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بابا گورو نانک برسی کی 3 روزہ تقریبات 20 سے23 ستمبر تک جاری رہے گی، پاکستان سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔

کرتارپور میں سکھ برداری کے ترجمان اندر جیت کا کہنا ہے کہ بابا گورنانک کی برسی کے موقع پر کل وشال نگر سے زہرہ لائن تک جلوس نکالا جائے گا اور بھارتی حکومت سے راہداری کھولنے پر احتجاج ریکارڈ کروایا جائیگا۔
اندر جیت نے کہا کہ کرتارپور آنے والے سکھ یاتری کروناایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کر رہے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے کرتار پور آئینگے۔ کرتار پور میں آنے والے مہمان سکھ یاتریوں کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔


یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے دن جاری رہیگا۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی