چمن بارڈر پر اہم پیشرفت ، پاکستانی ٹرکوں، کنٹینرز کو واپسی کی اجازت مل گئی

Oct 20, 2025 | 20:48:PM
چمن بارڈر پر اہم پیشرفت ، پاکستانی ٹرکوں، کنٹینرز کو واپسی کی اجازت مل گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نجب الدین اچکزئی)پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔

 افغانستان نے پاکستانی ٹرکوں اور کنٹینرز کو وطن واپسی کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خالی ٹرکوں کے داخلے کے لیے بابِ دوستی کا راستہ عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے، تاہم تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحال معطل رہے گی ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے بارڈر بند ہونے کے باعث درجنوں پاکستانی ٹرک اور ڈرائیور افغانستان کی حدود میں پھنسے ہوئے تھے، جنہیں اب واپسی کی اجازت ملنے سے کچھ ریلیف ملا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بارڈر مکمل طور پر کھولنے کے حوالے سے فیصلہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان آئندہ مذاکرات کے بعد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3، اوپن مارکیٹ میں 5پیسے سستا