مسلمانوں میں فتنے پیدا کئے جارہے ہیں،فتنوں کا خاتمہ امت کی ذمہ داری ہے:مولانا فضل الرحمان

Oct 20, 2025 | 01:50:AM
مسلمانوں میں فتنے پیدا کئے جارہے ہیں،فتنوں کا خاتمہ امت کی ذمہ داری ہے:مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں فتنے پیدا کئے جارہے ہیں،فتنوں کا خاتمہ امت کی ذمہ داری ہے،بہت سے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے،ہمارے معاشرے میں امت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

بھکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو مجرم قرار دیا ہوا ہے، اگر صدام حسین کے خلاف مقدمہ چل سکتا ہے تو اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف کیوں نہیں۔

 انہوں نے کہاکہ ہم جو اپنے بچوں کے لیے سوچتے ہیں وہی قوم کے بچوں کے لیے بھی سوچنا ہوگا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنا فلسطین کی نفی ہے،اسرائیل نے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو بربریت کا نشانہ بنایا، اتنے بڑے جرائم کے بعد آپ کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے؟

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم فلسطین کا یکطرفہ فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں،فلسطین کے مسلہ پر بنائی گئی کمیٹی سفارشات پر عمل نہیں ہوا،اقوام متحدہ کی قرارداد کہاں ہیں،فلسطین میں70ہزار بچوں خواتین کو شہید کیا گیا،ایک لاکھ  فلسطینیی بھوک سے شہید ہوئے،حماس ابھی تک جنگ لڑ رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو کہہ دیا ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں،علما اور مدارس کے خلاف پروپیگینڈا کیا جارہا ہے، جب قانون بن چکا ہے تو پھر مدارس کے اکاؤنٹ بن جانے چاہییں۔

انہوں نے کہاکہ وزارت تعلیم کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کیوں کروائی جارہی ہے،دینی مدارس ہر تحریک کا مرکز ہیں مگر لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے،مولانا فضل الرحمان  نے کہاکہ آج ہماری یونیورسٹیوں کالجوں میں پڑھنے والوں کو قرآن و حدیث کا نہیں پتا، دینی مدارس کے طلبہ دنیاوی تعلیم کا امتحان بھی دے رہے ہیں اور بورڈ ٹاپ کرتے ہیں۔

 سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ مدارس کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، پہلے پانچ وفاق المدارس پر اعتراض تھا اب درجن بھر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :  صدر مملکت کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد ،نیک تمناوں کا اظہار