میں نے کبھی چوری نہیں کی نا ہی کسی کے سامنے جھکا ہوں، پرویز خٹک

Oct 20, 2023 | 19:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے صدر پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ میں نے کبھی چوری نہیں کی نا ہی کیسے کے سامنے جھکا ہوں،75 سالوں سے عوام کو بے وقوف بنایا گیا،اگر سیاستدان مخلص ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا،یہ ملک کیلئے ناسور ہیں انہوں نے ملک تباہ کیا۔
پشاور میں پی ٹی آئی پی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ ہم نے خیبر پختونخوا میں کمپیئن چلایا تاکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی ہو،یہ نظام اگر ایسا رہا تو سو سال تک ہم ترقی نہیں کرسکتے،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے عوام کے ساتھ کئے تھے وہ پورے نہیں کئے، پی ٹی آئی کے جن لوگوں کے پاس پیسے تھے وہ آگے نکل گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہاکہ ہم نے صوبے میں ہم خیالوں کو جمع کیا اور چوروں کے خلاف میدان میں نکلے ہیں، بنگلہ دیش، کوریا، ملائشیا یہاں تک کہ افغانستان بھی ہم سے بہتر ہے،ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین انتاہی مغرور انسان ہے، اپنے غرور کی وجہ سے آج اکیلا ہوگیا ہے۔
محمود خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی دنیا فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اپنی خاموشی توڑ دے، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں، سابق وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہاکہ 9سال ہم نے خیبرپختونخوا کے عوام کی بھر پور خدمت کی ۔
اشتیاق ارمڑ نے کہاکہ پشاور کو پرویز خٹک نے ترقی کی راہ پر گامزن کیا،صحت وتعلیم کے شعبوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی اور بی آر ٹی پرویز خٹک کے کارنامے ہیں ۔
سابق ایم این اے شوکت کا کہناہے کہ پشاور کے شہریوں نے بڑی تعداد میں ساتھ دیکر عزت دیاس عزت افزائی کاجواب مزید خدمت کرکے دیں گے،خیبرپختونخوا میں آئندہ حکومت پرویز خٹک بنائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے وطن واپسی سے قبل شہباز شریف اور مریم کو فون گھما دیا، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر آگئی