وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

Oct 20, 2021 | 17:30:PM
تحریک عدم اعتماد  پیش
کیپشن: وزیراعلیٰ بلوچستان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پیش کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد سردار عبدالرحمان کھیتران نے پیش کی۔تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا کہ جام کمال خان کوخراب کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا جائے۔ جام کمال کی خراب حکمرانی کے باعث مایوسی،بدامنی،بیروزگاری پھیلی ہے ، اداروں کی کارکردگی متاثرہوئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خود کوعقل کل سمجھ کراہم امورکو بغیرمشاورت چلارہے ہیں، بغیرمشاورت امور چلانے سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا، بیوروکریٹس،ڈاکٹرز،طلبا،زمیندار سراپااحتجاج ہیں۔
اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ 33ارکان نے قرارداد کی حمایت کر دی اسپیکر نے کہاکہ تحریک عدم اعتمادکو مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران5 ارکان  اسمبلی غیر حاضر رہے جن کو ناراض ارکان نے لاپتہ قرار دے دیا۔ سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا  کہ ہمارے ارکان اسمبلی کولاپتہ کردیا گیا۔  لاپتہ ارکان کو ایوان میں لایا جائے۔غیر حاضر ارکان میں اکبر آسکانی،لالہ رشید،بشری رند، ماہ جبیں اور لیلی ترین  شامل ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ  ہمارے5 ارکان اسمبلی کو گرفتار کر لیاگیا اگر انہیں رہا نہ کیا گیاتو ہم احتجاج کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:شا دی میں سالی کاڈانس دیکھ کر بہنوئی نے نوٹ نچھاور کرنا شرو ع کر دیئے۔۔ویڈیو وا ئرل