جیسا مودی ویسے اسکے چمچے۔۔ بنگلہ دیش پر حملہ اور قبضہ کرنے کی دھمکی

Oct 20, 2021 | 09:19:AM
بی جے پی, رکن اسمبلی,  سبرامنیم سوامی 
کیپشن: بی جے پی کے  رکن اسمبلی  سبرامنیم سوامی 

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیا جنتا  پارٹی (بی جے پی)کے رہنما اور  رکن اسمبلی  سبرامنیم سوامی نے دھمکی دی ہے کہ   بھارتی حکومت بنگلہ دیش پر حملہ کرےاور اسےاپنےقبضے میں لے ۔

ترکی اردو کی ٹویٹر پر جاری کردہ خبر کے مطابق  بھارت کی انتہا پسند جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نےبنگلہ دیشی سرحد کےقریب اگرتلہ شہر میں ایک تقریب میں کہاکہ اگر ہندوؤں پر تشدد بند نہیں ہوتا تو میں سفارش کروں گاکہ بھارتی حکومت بنگلہ دیش پر حملہ کرےاور اسےاپنےقبضے میں لے ۔

واضح رہے کہ بھارت میں جب سے مودی کی حکومت برسراقتدار آئی تب سے بھارت کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات انتہائی خراب ہیں ، چین سے اسکا سرحدی تنازعہ چل رہا ہے ، جبکہ پاکستان اور نیپال سے تعلقات پہلے ہی اچھے نہیں اور اب اس نے بنگلہ دیش کو بھی جھوٹی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ بھارت حکومت کی  ساکھ اندرون ملک اور بیرون ملک انتہائی بری حالت میں ہے۔

یہ بھی پڑھی لیں: ڈینگی کا اسلام آباد میں بھرپور حملہ، کتنی اموات ہوئیں۔۔جانئے