پی پی 149کے مختلف رہنماؤں کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان

Nov 20, 2025 | 15:55:PM
پی پی 149کے مختلف رہنماؤں کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایم پی اے شعیب صدیقی سے پی پی 149کی مختلف یونین کونسلز کے وفود نے ملاقات کرکےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔
یوسی 118سے حاجی خالد سعید دریائی کی قیادت میں شہزاد بٹ،محمد اعجاز،رانا شہزاد،عبدالطیف،محمد کامران اور دیگرپرمشتمل وفدنے آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کردیا۔
یوسی43 کے وفد نے بھی آئی پی پی پارٹی آفس آمد میں صوبائی جنرل سیکرٹری آئی پی پی شعیب صدیقی سے ملاقات کی،محمد شان کی زیر قیادت وفد نے شعیب صدیقی سے عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔
یوسی 120سے عنایت الرحمٰن، ظفر جتالہ اور جمعہ خان نے شعیب صدیقی سے ملاقات میں کچی آبادیوں کے مسائل اور مالکانہ حقوق دلوانے پر تبادلہ خیال کیا۔
یوسی 122 سے ملک سمی اور سیف الرحمن نےبھی ایم پی اے شعیب صدیقی سے ملاقات کی اورریلوے کواٹر زکے مکینوں کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی بارے مسائل پر گفتگوکی ۔
ایم پی اے شعیب صدیقی نے عوامی نمائندوں اور وفود کو مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی  کراتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل حل کر کے انتخابی وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں۔
ایم پی اے شعیب صدیقی نے مزیدکہاکہ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی زیر قیادت خدمت کا سفر جاری ہے۔