مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 50 افراد زخمی 

Nov 20, 2025 | 14:41:PM
 مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 50 افراد زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیک ری پبلک میں2 مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد شدید اور 45 دیگر معمولی زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ دارالحکومت پراگ سے 132 کلومیٹر جنوب میں پیش آیا۔

ؒمقامی اسپتال کے ترجمان نے 5 شدید زخمیوں کے داخل ہونے کی تصدیق کی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ہو سکتا ہے کہ ایک ٹرین نے اسٹاپ پر سگنل پاس کیا ہو، حکام واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دونوں ٹرینوں کے تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھند، ریڈ اور یلو الرٹ جاری