صدر زرداری،وزیر داخلہ محسن نقوی کی قومی دن پر عمان کی قیادت ،عوام کومبارکباد

Nov 20, 2025 | 08:54:AM
صدر زرداری،وزیر داخلہ محسن نقوی کی قومی دن پر عمان کی قیادت ،عوام کومبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدرمملکت آصف علی زرداری اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی دن پر عمان کی قیادت اور عوام کومبارکباد دی۔

صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور عمان دیرینہ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہیں،عمان کی ترقی اور سلطان کی دانشمندانہ قیادت کاثبوت ہے۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ عمان میں پاکستانی کمیونٹی فعال اور سلطنت کی معیشت کا اہم حصہ ہے ، پاکستان اور عمان کے تعلقات ہر گزرتے سال مضبوط ہو رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمان کی ولولہ انگیز قیادت سلطنت کو ترقی و خوشحالی کی بلندیوں پر لے جا رہی ہے، عمان کی معاشی پیش رفت اور جدید انفراسٹرکچر ملک کے پائیدار وژن کی واضح مثال ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار پر قائم ہیں، پاک اور عمان کا تعاون خطے کے امن اور استحکام کیلئے مضبوط ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد