ارجنٹ پاسپورٹ تاخیر کا شکار، شہریوں کو فیس واپس کرنے کا حکم

پاسپورٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپر کی قلت کے باعث پاسپورٹ فراہمی میں غیرمعمولی تاخیر ہو رہی ہے

Nov 20, 2023 | 21:23:PM
ارجنٹ پاسپورٹ تاخیر کا شکار، شہریوں کو فیس واپس کرنے کا حکم
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی محتسب نے ارجنٹ پاسپورٹ تاخیر سے دینے پر شہریوں کو فیس واپس کرنے کا حکم دیدیا، زیر التواء پاسپورٹ جلد جاری کرنے کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

پاسپورٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپر کی قلت کے باعث پاسپورٹ فراہمی میں غیرمعمولی تاخیر ہو رہی ہے، گزشتہ چند ماہ کے دوران پاسپورٹ کا بیک لاگ 10 لاکھ تک پہنچ گیا جو اب کم ہوکر 5 لاکھ رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پاسپورٹ بنوانے کیلئے 35 ہزار نئی درخواست جمع کرائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ کابینہ میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جعلی قرار

تازہ اطلاعات کے مطابق وفاقی محتسب کی خصوصی معائنہ ٹیم نے اسلام آباد میں پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی متحسب نے سینئر افسران پر مشتمل معائنہ ٹیم پاسپورٹ آفس بھیجی۔

وفاقی محتسب نے ارجنٹ پاسپورٹ تاخیر سے دینے پر صارفین کو فیس واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیر التواء پاسپورٹ جلد جاری کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

وفاقی محتسب کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ کو پاسپورٹ پیپر ایڈوانس خرید کر رکھنا چاہیئے تھا، ارجنٹ پاسپورٹ کی مقررہ مدت کے دوران فراہمی یقینی بنائی جائے۔