جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہو گا

Nov 20, 2023 | 09:14:AM
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس کا معاملہ، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے کے بعد ہوگا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے نام پر لاہور میں 2 جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے،گلبرگ تھری لاہور میں پلاٹ نمبر 144 بلاک ایف ون کا مکمل ریکارڈ اور لاہور کینٹ میں پلاٹ نمبر 100 سینٹ جانز پارک کا بھی مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی؟وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا

علاوہ ازیں جسٹس مظاہر نقوی پر آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

دوسری جانب شوکاز نوٹس کے جواب میں جسٹس مظاہر نقوی موجودہ جوڈیشل کونسل کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں۔