پہلا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔آئی سی سی کا بنگلہ دیش کیخلاف سخت ایکشن 

Nov 20, 2021 | 16:11:PM
بنگلہ دیش پر جرمانہ
کیپشن: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کیخلاف جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے میزبان ٹیم بنگلادیش پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق بنگلادیش نے مقرررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا جس کے باعث اس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کےبعدبنگلہ دیش کو شکست دیدی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں پاکستانی ٹیم کا شاندار استقبال ۔۔سڑکوں پر لوگ امڈ آئے