جیت کی روایت برقرار۔۔پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی بنگلہ دیش کو شکست دیدی

Nov 20, 2021 | 12:59:PM
ٹی ٹونٹی میچ
کیپشن: دوسرے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیشی کھلاڑی شارٹ کھیلتے ہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی  بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 108رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 109رنز کا ہدف دیا۔پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 2اوور پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کے فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57رنزبنائے جبکہ محمد رضوان نے 39رنز کی اننگز کھیلی ۔حیدر علی نے 6 اور بابر اعظم نے ایک رنز کی اننگز کھیلی ۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 108رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 109رنز کا ہدف دیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین نے 40رنز کی اننگزکھیلی ۔عفیف حسین نے 20رنز بنائے جبکہ محمد اللہ 12اور نورالحسن نے 11رنز بنائے ۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔محمد وسیم،حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے اس لیےبیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:      بنگلا دیش سے مقابلہ۔۔بابر اعظم نے پلان تیار کر لیا

واضح رہے تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ   22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلیں گی۔

دوسری جانب پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے ہیرو فاسٹ بولر حسن علی تھے جنہوں نے 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:       پاک بنگلا ٹی ٹوئنٹی سیریز، 50 فیصد کو اسٹیڈیم آنے کا اجازت