وزیر اعظم کی دعوت پر ایرانی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: ایرانی سفیر

Apr 03, 2024 | 17:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر ایرانی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، جس دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سیاحتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

وفاقی وزیر سمندر پارپاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے چودھری سالک حسین کو وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان  میں تجارتی، سیاحتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی کوشش کریں گے، پاکستان کو ایران کی وزارت کوآپریٹوز اور ڈائریکٹورٹ دفاتر جیسے اداروں سے جوڑنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ؟ سیکرٹری پی ٹی آئی نے اہم مطالبہ کر دیا

ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ پاک ایران 2 ہمسایہ ملک ہیں، دونوں کے درمیان تعاون بہت اہمیت کاحامل ہے، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی خوشی ہے، پچھلے دنوں جو معاملات ہوئے ان پر افسوس بھی ہے، پاکستان اور ایران کو آئی ٹی کے شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، ایسا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ محکموں کو باہمی روابط بڑھانے ہوں گے، پاکستان اور ایران کو روزگار کے مواقع ، افرادی قوت  اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا ہوگا۔

چودھری سالک حسین کا مزید کہنا تھا کہ چار سال قبل پاکستان اور ایران کے درمیان اس حوالے سے ایک ایم او یو سائن ہوا تھا، چاہتے ہیں کہ ایرانی صدر کے متوقع دورے میں اس اہم دستاویز پر دستخط کیے جائیں، ایران میں دی جانے والی فنی تربیت سے پاکستان بھی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، پاکستان اور ایران کی تجارت کو بڑھانا ہے تو اس میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔