پی ٹی آئی کی دعوت پر اپوزیشن گرینڈ الائنس حکومت مخالف تحریک چلانے پر متفق 

Apr 02, 2024 | 22:15:PM
پی ٹی آئی کی دعوت پر اپوزیشن گرینڈ الائنس حکومت مخالف تحریک چلانے پر متفق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کی دعوت پر اپوزیشن گرینڈ الائنس حکومت مخالف تحریک چلانے پر متفق ہو گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ، ایم ڈبلیو ایم ، بی این پی مینگل ،سنی اتحاد کونسل ، پختونخواہ عوامی ملی پارٹی حکومت مخالف تحریک پر متفق  ہو گئی، اپوزیشن گرینڈ الائنس  کی جانب سے پہلا جلسہ کوئٹہ میں 14 اپریل کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب شرکت کریں گے،اسد قیصر عمرہ کے بعد 20 اپریل تک لندن میں رہیں گے۔ 

اپوزیشن اتحاد نے رابطہ ٹیم بھی تشکیل دے دی ،لیاقت بلوچ پنجاب میں دیگر جماعتوں سے رابطہ کر کے اتحاد میں شامل کریں گے ،اختر مینگل جیے سندھ ،جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطہ کریں گے ،کراچی جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں مشترکہ جلسے کیے جائے گے ،مشترکہ جلسے کرنے کیلئے تمام پارٹیوں کی مشاورت سے تاریخوں کا اعلان ہو گا ،حکومت مخالف تحریک کا موٹو “سیاست میں عدم مداخلت ،عوام کی سپریمسیی ،آزاد عدلیہ ،قانون کی حکمرانی پر مشتمل ہو گا ،جماعت اسلامی نے گرینڈ آلائنس میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ،جماعت اسلامی مجلس شوری کی منظوری کے بعد حتمی اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے فوکل پرسنز کی ٹیم تبدیل کر دی ،شیر افضل مروت کو عید سے قبل بڑا سرپرائز مل گیا