پاک بنگلا ٹی ٹوئنٹی سیریز، 50 فیصد  کو اسٹیڈیم آنے کا اجازت

Nov 16, 2021 | 16:22:PM
پاک بنگلہ سیزیز 50فیصد کو سٹیڈیم آنے کی اجازت
کیپشن: پاک بنگلہ سیریز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت  ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 سیریز میں پاکستان اور بنگلا دیش کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جمعہ کو میرپور میں کھیلا جائے گا۔کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک بھی ڈھاکا پہنچ گئے ہیں دونوں ایک روز قرنطینہ اور کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کل اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔

دوسری جانب قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا ڈھاکا میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن جاری ہے، قومی کھلاڑیوں نے میرپور اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کردیا ہےپاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج بھی 3 گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشن کریں گےجبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی آج ٹریننگ سیشن میں شرکت کر رہے ہیں۔
 
 یہ بھی پڑھیؒں:    کورونا۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کا سرکاری ہسپتالوں میں داخلہ بند