بنگلا دیش سے مقابلہ۔۔بابر اعظم نے پلان تیار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قوی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم کو ہوم سیریز میں آسان نہیں لیا جا سکتا، سینئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود ٹیم میں جو کھلاڑی شامل ہیں انہیں بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کا تجربہ ہے اس لئے ہم سیریز میں اعتماد کے ساتھ کھیلیں گے،اس وقت پاکستان ٹیم کا اچھا مومنٹم بنا ہوا ہے اور اسی کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے ، ہماری کوشش یہی ہے کہ ورلڈ کپ کی طرح یہاں بھی اچھا کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں ہارنے کا دکھ ہے ،میچ ہارے کا ہر کسی کو افسوس ہوا ، اس لئے تمام کھلاڑیوں کو بیک کیا ہے ، انہیں اعتماد دیا ہے اس لئے مومنٹم کو برقرار رکھ رہے ہیں۔بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہمارے 6 میچز ہیں ، ان میچز میں مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے فینز گراؤنڈ میں نہیں آسکتے تھے لیکن اب یہاں انہیں سٹیڈیم میں آنے کی اجازت ملی ہے جو خوش آئند ہے ۔ کیا محمد حفیظ اور شعیب ملک ٹیم میں شامل رہیں گے ، اس سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کس ٹیم کے ساتھ جائیں گے ابھی کچھ کہنا جلد ہو گا،انہوں نے کہاکہ بنگلا دیش کی ٹیم کی سپورٹ کے ساتھ ہمیں بھی فینز کی یہاں سپورٹ ملتی ہے،ہم جب اسٹیڈیم آتے ہیں تو راستے میں ہمیں لوگ چیئر کرتے ہیں ۔ وطن واپس پہنچنے پر سلیکٹرز اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر بیٹھیں گے اور پلان تیار کریں گے اس وقت ہمارا فوکس سیریز ٹو سیریز ہے تمام کھلاڑیوں کے مائنڈ کلیئر ہیں، ہر کوئی اپنے رول کے مطابق کھیل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوباش کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش۔۔ناکامی پر ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل