آسٹریا میں کورونا کی چو تھی لہر کی وجہ سے پیر کو ملک گیر لاک ڈاؤن

Nov 20, 2021 | 10:56:AM
کورونا، وائرس ، چوتھی لہر
کیپشن: کورونا وائرس کی چوتھی لہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے یورپ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ، آسٹریا نے ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کا نفاذ پیر سے کیا جائے گا۔ لاک ڈاون زیادہ سے زیادہ 20 روز کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریا یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے باقاعدہ قانون سازی کے تحت کووڈ 19 ویکسین کو عام افراد کے لیے لازم قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی شہریت کے لیے28 ہزار افغان باشندوں کی درخواستوں میں سے صرف 100 منظور

حکومتی اعلان کے تحت اس دوران بچے گھروں سے آن لائن کلاسیں لیں گے اور ثقافتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان ، خونی مظاہروں میں 15 افراد ہلاک، امریکا نے سابق وزیر اعظم کی بحالی کا مطالبہ کردیا