امریکی شہریت کے لیے28 ہزار افغان باشندوں کی درخواستوں میں سے صرف 100  منظور

Nov 20, 2021 | 10:41:AM
،افغان،درخواستیڈں کابل ، امریکی سفارتخانہ
کیپشن: کابل میں امریکی سفارتخانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد 28 ہزار افغان شہریوں نے امریکہ میں عبوری داخلے کی درخواستیں دیں جن میں سے صرف 100 منظور کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی ایک رپو رٹ میں  یہ بات عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتائی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سٹیزن شپ اور امیگریشن سروسز کے حکام درخواستوں کو نمٹانے میں نہایت مشکلات کا شکار ہیں۔ امریکہ میں مقیم وہ افغان خاندان جو اپنے پیاروں کو اپنے پاس بلانے کے متمنی ہیں، اس سلسلے میں سخت غم و غصے میں دکھائی دیتے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ان کے عزیزوں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہیں۔

یہ امر بھی حیران کن ہی قرار دیا جائے گا کہ امریکی پے رول پروگرام کے تحت ہر درخواست کے ساتھ 575 ڈالرز جمع کرانے لازمی ہیں۔ اعداد و شمار کو اگر دیکھا جائے تو امریکہ نے گزشتہ چند ماہ میں صرف افغان باشندوں سے ہی ساڑھے گیارہ ملین ڈالرز کی خطیر رقم وصول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان کی کابل میں فوجی پریڈ ،جدید جنگی ساز و سامان کی نمائش