منال خان، ایمن خان نے اپنی کون سی سالگرہ منائی ؟

Nov 20, 2021 | 10:39:AM
ایمن اور منال نے اپنی کونسی سالگرہ منائی
کیپشن: ایمن اور منال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جڑواں اداکار بہنیں ایمن خان اور منال خان  نےگزشتہ شام اپنی23ویں سالگرہ منائی ، سالگرہ کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر  وائرل ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایمن خان اور منال خان آج 23  سال کی ہو گئی ہیں، گزشتہ شام اِن اداکار بہنوں کی جانب سے اپنی سالگرہ منائی گئی اور 23 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، اس دوران اِن دونوں بہنوں کے شوہروں سمیت قریبی دوست و رشتہ دار بھی موجود تھے۔

 ایمن اور منال خان کے کیک کاٹتے اور سالگرہ انجوائے کرتے ہوئے کی متعدد ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جنہیں اِن دونوں کے فالوورز و مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by M.K_Magazine (@m.k_magazine)

 واضح رہے کہ ایمن خان اور منال خان دونوں شادی شدہ ہیں جبکہ ایمن خان ایک کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک کامیاب بیوی اور ماں بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:     ایمن اور منیب کی جہاز میں دوران سفرتصاویر وائرل