روحانی باپ شیطان بن گیا،نمبر بڑھوانے کا جھانسہ دے کرپروفیسر کی طالبات کے ساتھ مبینہ زیادتی

Nov 20, 2021 | 08:55:AM
پروفیسر ، طالبات ، مبینہ زیادتی
کیپشن: پروفیسر کی طالبات کے ساتھ مبینہ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)روحانی باپ شیطان بن گیا۔ملتان میں نجی کالج کے پروفیسر کو مبینہ طور پر طالبات کے ساتھ زیادتی کرنے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پو لیس حکا م کا کہنا ہے کہ یہ سب معا ملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک  متاثرہ طالبہ نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ پروفیسر سلمان نے دوران تعلیم اس سے مراسم قائم کیے نمبر بڑھوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی ۔اب رقم مانگ رہا ہے۔

طالبہ نے الزام عائد کیا کہ کالج کی متعدد طالبات کو پروفیسر نے نمبر بڑھوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔دوسری جا نب پولیس نے نجی کالج کے پروفیسر کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفیتش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکول بند ہونگے یا نہیں،وزیر اعلیٰ پنجا ب کی سکول ایجوکیشن کو اہم ہدا یات