اپوزیشن کے جلسے کورونا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں

Nov 20, 2020 | 23:32:PM
اپوزیشن کے جلسے کورونا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہاہے کہ حکومت نے شفاف انداز میں اداروں کے سربراہوں کی تقرری کی، اصلاحات کے اثرات جلد ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے،اپوزیشن کے جلسے کورونا پھیلنے کا باعث بن رہے ہیں،ہسپتالوں پر بوجھ بڑھا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نے اپنے مفادات کیلئے تحریک نام کی چیز شروع کی،اپوزیشن کے جلسے کورونا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، اپوزیشن ذمہ داری کامظاہرہ کرے، ہسپتالوں پر بوجھ بڑا توذمہ دار اپوزیشن رہنما ہونگے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے چار بڑے ااداروں میں اصلاحات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا  کہ ایف بی آر میں آٹو میشن لارہے ہیں، ریلوے کو پانچ کمپنیوں میں تقسیم کیا جارہا ہے، پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گولڈن ہیڈ شیک دیا جائے گا۔ڈاکٹر عشرت حسین نے بتایا کہ سٹیل ملز کی 19 ہزار ایکڑ زمین حکومت اپنے پاس رکھے گی،1200 سو ایکڑ زمین سٹیل ملز کی ملکیت ہوگی جسے لیز پر دے کر پیدوار 3 ملین ٹن تک لیکر جائیں گے۔