امریکا ایران مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، وزیرداخلہ کی پاسداران انقلاب کے جنرل احمد وحیدی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا ایران مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر اہم پیغام لے کر ایران پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسداران انقلاب کے جنرل احمد وحیدی سے ملاقات ہوئی۔ خطے کی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے یہ دوسری ملاقات ہے۔ وزیرداخلہ کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا دورہ تہران ہے۔
یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری کا الرٹ جاری