بلاول بھٹو زرداری کا دورہ لاہور مختصر، آج واپسی کا فیصلہ

May 20, 2026 | 11:05:AM
بلاول بھٹو زرداری کا دورہ لاہور مختصر، آج واپسی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنا دورہ لاہور مختصر کرتے ہوئے آج روانگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج لاہور سے روانہ ہوں گے،روانگی سے قبل وہ سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود کے گھر جائیں گے جہاں وہ ان کی عیادت کریں گے، اس ملاقات کے بعد وہ لاہور سے روانہ ہو جائیں گے۔ 

بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز لاہور پہنچے تھے اور اپنے قیام کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کرتے رہے، انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے اہل خانہ سے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔

اپنے دورے کے دوران وہ معروف صنعتکار نواب شہزاد علی خان کے گھر بھی گئے جبکہ رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کی رہائش گاہ پر بھی حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے ثمینہ خالد گھرکی کو ان کے صاحبزادے کی شادی پر مبارکباد بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کوسٹ گارڈز کی بدولت ساحلی حالا ت بہتر ہیں:طلال چودھری

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا دورہ شیڈول سے پہلے مکمل کیا جا رہا ہے اور وہ آج مزید مصروفیات کے بعد لاہور سے روانہ ہو جائیں گے۔