پاکستان کوسٹ گارڈز کی بدولت ساحلی حالا ت بہتر ہیں:طلال چودھری

May 20, 2026 | 10:47:AM
پاکستان کوسٹ گارڈز کی بدولت ساحلی حالا ت بہتر ہیں:طلال چودھری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ  پاکستان کوسٹ گارڈز کی بدولت  ساحلی حالا ت بہتر ہیں ]رواں سال سمگلنگ میں 80 فیصد کمی ہوئی، منشیات کی روک تھام اور سمندری راستوں سے غیر قانونی نقل و حمل روکنے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کردار قابل ستائش ہے۔
وزیر مملکت طلال چودھری نے پاکستان کوسٹ گارڈ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی جہاں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پی سی جی ریکروٹس نے وزیر مملکت طلال چودھری کو سلامی دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو پرامن بنانے میں کوسٹ گارڈ کے 23 جوانوں نے خون کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان کوسٹ گارڈز کی وجہ سے ہمارے ساحلی حالات کافی بہتر ہیں، پاکستان کوسٹ گارڈ اعلیٰ کارکردگی کی حامل فورس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیک ویمن فٹبال ٹیم کے کوچ پر خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانےپر تاحیات پابندی 

انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام اور سمندری راستوں سے غیر قانونی نقل و حمل کے انسداد کیلئے آپ کا کردار ہمیشہ قابل ستائش ہے، پاکستان کوسٹ گارڈز کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کا راستہ روکنا پاکستان کوسٹ گارڈز کا طرہ امتیاز رہا ہے، پاکستان کوسٹ گارڈز سمندری حیات کے تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔