اڈیالہ جیل میں قیدی سے موبائل فون برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اڈیالہ جیل میں قیدی کے قبضے سے موبائل فون برآمد ہوگیا۔
جیل ذرائع کے مطابق موبائل فون گزشتہ شب برآمد کیا گیا جسے انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون قتل کے مقدمے میں گرفتار قیدی ملک حماد سے برآمد ہوا،ملزم ملک حماد کے خلاف قتل کا مقدمہ صدر بیرونی پولیس سٹیشن میں درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کے ساتھ بارش؛محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
واقعے کے بعد جیل سکیورٹی اور نگرانی کے نظام سے متعلق تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔