بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد بحال

May 20, 2026 | 08:21:AM
 بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔

 محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد بحال کر دی۔

ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر18اور 19مئی کو بلوچستان سے ٹرین سروس کو معطل کردیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2  روز منسوخ اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 2 دن جیکب آباد تک محدود رہی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

ریلوے حکام کے مطابق بدھ کو اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال ہونے کے بعد جعفرایکسپریس آج اپنے مقررہ وقت صبح 9 کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔

پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی بدھ کی سہ پہر کوئٹہ پہنچے گی ۔