چینی سفیر  کاPAFہیڈکواٹرز کا دورہ،ایئر چیف نے پاک چین تعلقات کو "آئرن برادرز" قرار دیا

May 20, 2025 | 23:16:PM
چینی سفیر  کاPAFہیڈکواٹرز کا دورہ،ایئر چیف نے پاک چین تعلقات کو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان میں چینی سفیر کا ایئر فورس ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ، جس میں پاک چین دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اورخطے کی جیو اسٹریٹجک صورتحال اور باہمی چیلنجز پر بھی بات چیت بھی ہوئی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق  چینی سفیر  سے ملاقات کے موقع پر ایئر چیف نے پاک چین تعلقات کو "آئرن برادرز" قرار دیا،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اشتراک مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی برتری کو چینی سفیر نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مشرقی سرحدی کشیدگی میں PAF کے کردار کو سراہا۔چینی سفیر نے چینی آلات کے مؤثر استعمال اور قومی دفاع میں PAF کی حکمت عملی کی تعریف کی۔پاک فضائیہ کی خود انحصاری کی پالیسی کو چینی سفیر کی جانب سے سراہا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ مشقوں اور دفاعی تحقیق کو فروغ دینے پر زور دیا گیا،چینی سفیر نے PAF کو مکمل تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک چین تزویراتی شراکت داری کی مضبوطی کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی، سکول میں8 ویں جماعت کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی