جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی مسلح افواج کیلئے فخر کا باعث ، گوہر اعجاز 

May 20, 2025 | 22:27:PM
جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی مسلح افواج کیلئے فخر کا باعث ، گوہر اعجاز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس عہدے پر ترقی مسلح افواج کے لیے فخر کا باعث ہے۔ 

اپنے ایک پیغام میں سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی  پانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی مسلح افواج کے لیے فخر کا باعث ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملکی ترقی اور سالمیت کے لیے جذبہ قابل قدر ہے ،اب پاکستان کو خطے کی معاشی طاقت بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی، سکول میں8 ویں جماعت کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی