انمول بلوچ شوبز میں آنے سے قبل کس پیشے سے منسلک تھیں؟ اداکارہ نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اپنی شادی اور تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ انمول بلوچ نے پہلی بار اپنے سابق کیریئر سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل دوسری ملازمت کرتی تھیں۔
انمول بلوچ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح کی شخصیت کی مالک ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھی فلم ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ رومانوی شخصیت کی مالک نہیں ہیں، اس لیے انہیں اندازہ نہیں کہ ان میں کون سی سب سے اچھی عادت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ کو بااثر شخص نے تھپڑ رسید کر دیا
انمول بلوچ نے یہ بھی کہا کہ وہ حقیقت میں زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں، اس لیے انہیں کوئی خواہش نہیں کہ ان کی زندگی پر کتاب لکھی جائے یا فلم بنائی جائے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انمول بلوچ نے بتایا کہ ان کے فون میں تقریبا تمام بڑے اور مشہور اداکاروں کے نمبرز محفوظ ہیں، جن میں فہد مصطفیٰ سے لے کر ماہرہ خان تک تمام شامل ہیں۔
اپنی پہلی نوکری کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ کال سینٹر میں ملازمت کرتی تھیں اور ان کی تنخواہ محض 16 ہزار روپے تھی۔