ڈالر مزید مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

May 20, 2024 | 18:00:PM
ڈالر مزید مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اشرف خان )ڈالر  کا روپے پر زور چل گیا، انٹر بینک کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا  ہو کر 278.30 روپے کا ہو گیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے اضافے سے 279 روپے 54 پیسے کا ہوگیا  ، دیگر کرنسیوں کی بات کی جائے تو اوپن مارکیٹ میں یورو 31 پیسے سستاہوکر 302.70 روپے پر پہنچ گیا  ،برطانوی پاؤنڈ 24 پیسے اضافے سے 353روپے 74 پیسے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 1 پیسے کمی سے 75.99 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے کمی کے بعد 74.19روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے کسانوں سے 37 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی ہے ،محکمہ خوراک کے پی کے