پنجاب کے کسانوں سے 37 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی ہے ،محکمہ خوراک کے پی کے

May 20, 2024 | 17:38:PM
پنجاب کے کسانوں سے 37 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی ہے ،محکمہ خوراک کے پی کے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخواکے محکمہ خوراک نے پنجاب کےکاشتکاروں سے37 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدلی، 30 جون تک 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف رکھ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ خوراک  کے مطابق گوداموں میں پہلےسے ایک لاکھ 43 ہزار میڑک  ٹن گندم موجودہے اور  30 جون  تک  2 لاکھ 86 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدی جائےگی،پنجاب کےکاشتکاروں سے37 ہزار میٹرک ٹن  اور پاسکو سے بھی ایک لاکھ 35 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے،پشاور میں  22 ہزار  اور ڈی آئی خان میں40 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدنےکاہدف مقرر کیا گیا ہے  جب کہ نوشہرہ میں 74 ہزار اور مردان میں 30 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائےگی ،محکمہ خوراک کا کہنا ہےکہ صوبے کے سرکاری گوداموں میں 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کرنےکی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات ، تجارتی حجم بڑھانے کے عزم کااظہار