سونے کی قیمت پھر بلند،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

May 20, 2024 | 13:25:PM
سونے کی قیمت پھر بلند،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر،ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا  جس کے بعد فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے،ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2439 ڈالر فی اونس ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ، ڈالر کا ریٹ بھی گر گیا