صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ،ایرانی سفیر نے اہم پیغام دےدیا

May 20, 2024 | 09:41:AM
صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ،ایرانی سفیر نے اہم پیغام دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مغدم نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق پاکستان کے ساتھ کو خراج تحسین پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابقپاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مغدم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں معزز صدر آصف علی زرداری, وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور تمام پاکستانی بہن بھائیوں کر خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے لیے دعاؤں اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  ہم سب تہہ دل سے  صدر رئیسی، وزیر خارجہ امیرعبداللہیان اور ہیلی کاپٹر پر سوار دیگر لوگوں کی خیریت اور سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہیلی کاپٹر حادثہ: ایرانی میڈیا نے صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی