آئندہ حکمت عملی کیا ہوگی؟؟ ن لیگ کے منحرف ارکان نے بھی بتادیا

May 20, 2022 | 19:51:PM
ن لیگ منحرف ارکان
کیپشن: جلیل شرقپوری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ن لیگ کے منحرف ارکان اسمبلی اپنی پارٹی کو ووٹ دیں گے یا نہیں،جلیل شرقپوری نے کہا کہ ہم 5میں سے 4ارکان رہ گئے ہیں اور چاروں مل کر فیصلہ کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق جلیل شرقپوری نے کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں ملکر فیصلہ کرں گے ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ سے اختلافات ضرور ہیں لیکن ابھی فیصلہ نہیں کیا،پچھلی بار ہم نے نون لیگ کو ووٹ نہیں دیا تھا۔
دوسری جانب مولانا غیاث الدین نے کہا کہ خاموشی میں ہی بہتری ہے،جو خاموش رہا وہ بچ گیا جو نہ رہا وہ مرگیا،اشرف انصاری سے سوال کیا گیا کہ وہ ن لیگ کو ووٹ دیں گے یا نہیں تو اس پر انہوں نے تبصرے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا فیصلہ ۔۔ڈی سیٹ کئے جانے پر علیم خان کا ردعمل سامنے آگیا