الیکشن کمیشن کا فیصلہ ۔۔ڈی سیٹ کئے جانے پر علیم خان کا ردعمل سامنے آگیا

May 20, 2022 | 17:34:PM
علیم خان ، ردعمل
کیپشن: علیم خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ڈی سیٹ ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کا بھی ردعمل سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج وہ واحد احسان بھی ان کے سر سے اترگیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں ان پر کیا گیا تھا۔علیم خان نے کہا کہ عمران خان اور پارٹی پر 10 سال کے احسانات کا معاملہ اللہ پر چھوڑرہا ہوں ، اللہ تعالیٰ بہترین انصاف کرنےوالا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے علیم خان سمیت پچیس منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا ۔ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا