عمران خان حکم دے اسی اسمبلی سے دوبارہ وزیراعظم بنوا سکتا ہوں ، شیخ رشید

May 20, 2022 | 19:47:PM
شیخ رشید، صرف ایک ووٹ کا فرق، عمران خان، حکم دے، اسی اسمبلی، دوبارہ وزیراعظم بنوا سکتا ہوں
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناہے کہ صرف ایک ووٹ کا فرق ہے، عمران خان حکم دے اسی اسمبلی سے دوبارہ وزیراعظم بنوا سکتا ہوں ۔
ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ کراچی اور لاہور میں بھی جلسے کئے ہیں ، آج اس جلسے کا حصہ بنا ہوں جس میں عمران خان کال دینے جا رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ صرف ایک ووٹ کا فرق ہے عمران خان حکم دے اسی اسمبلی سے دوبارہ وزیراعظم بنوا سکتا ہوں ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ جس نے بھی پلان بنایا تھا اس کا خیال تھا عمران خان گھر بیٹھ جائے گا، عمران خان خود گھر نہیں جائے گا، تم سب کو گھر بھیجے گا۔انہوں نے کہاکہ کل شہبازشریف پر فرد جرم لگ سکتی ہے ۔
شیخ رشید نے کہاکہ قوم عمران خان کو انقلابی لیڈر کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے، عمران خان کو کہاتھا اسمبلی تحلیل کرو، ایمرجنسی نافذ اور گورنر راج لگاﺅ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کیلئے جان بھی قربان کر دوں گا،پنجاب میں گورنر راج لگا دو، کوئی منافق پی ٹی آئی کو قبول نہیں ،ان کا کہناتھا کہ ملک میں دو وزیراعظم ہیں، دو خزانہ کے وزیر ہیں، دو پٹرولیم وزیر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: منحرف ارکان ڈی سیٹ معاملہ، پنجاب اسمبلی میں کس جماعت کو اکثریت حاصل