عدالت نےتحریک انصاف کے مستعفی رکن کا فیصلہ سنا دیا

May 20, 2022 | 14:30:PM
تحریک انصاف ، اسلم
کیپشن: تحریک انصاف پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی اسلم خان عرف اسلم سنگاپوری کے خلاف اسمگلنگ کا کیس، کسٹم عدالت نے 25 برس بعد مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی اسلم خان کو بری کردیا۔اسلم خان و دیگر کے خلاف اسمگلنگ کا مقدمہ 1997 میں درج ہوا تھا۔کسٹم حکام کے مطابق ملزمان نے 1995-97 کے دوران ایئرفورس کنسائنمنٹ کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا۔ملزمان نے 28.57 ملین روپے کی مس ڈکلیریشن کی۔مستعفی رکن اسمبلی کو عدالت نے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا تھا۔مقدمے میں مستعفی رکن قومی اسمبلی کے بھائی 2004 میں بری ہوچکے ہیں
یہ بھی پڑھیں:لگژری اشیاکی درآمد پر پابندی، وزیراعظم کا ردعمل بھی سامنے آگیا