گورنر پنجاب کی برطرفی ،عدالت سے بڑی خبر سامنے آگئی

May 20, 2022 | 12:15:PM
عمر سرفراز چیمہ ، انکار
کیپشن: عمر سرفراز چیمہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عمرسرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر اعتراض ختم جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست پر سماعت کی، عمرسرفرازچیمہ اپنے وکیل بابر اعوان کے ساتھ عدالت پیش ہوئے، بابراعوان نے موقف اپنایا کہ درخواست پر دو اعتراضات لگائے گئے کہ ڈی نوٹیفکیشن کی واٹس ایپ کاپی لگائی ہے اور دائرہ اختیارپر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ وفاقی حکومت کا جاری کردہ نوٹیفکیشن ہے، بابراعوان صاحب جب آپ وزیرقانون تھے اس وقت صدر کے اختیارات بارے طے ہوگیا تھا، وکیل نے کہا کہ صدرکے اختیارات آرٹیکل 101 کوبالکل نہیں چھیڑا گیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیے یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نہیں۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تمام غیر آئینی اقدامات کو کالعدم قراردیا جانا ضروری ہے۔عدالت نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کو ایک اور بڑا دھچکا