وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کر دی گئی ۔۔نوٹیفکیشن جا ری

May 20, 2021 | 21:19:PM
وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کر دی گئی ۔۔نوٹیفکیشن جا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن وفاقی نظامت تعلیمات نے جاری کیا ہے۔

7 جون کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 3 جون کو این سی اوسی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کیسز کی شرح 6 فیصد ہونے کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کا اہم اعلان۔۔