خواجہ آصف کے ریمانڈ میں 14روزہ توسیع،3جون کو پیش کرنیکا حکم

May 20, 2021 | 12:40:PM
خواجہ آصف احتساب عدالت میں پیش
کیپشن: خواجہ آصف احتساب عدالت میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) احتساب عدالت میں خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کوئی پیش رفت نہ سکی۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جون تک توسیع کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں خواجہ آصف نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔

واضح رہے احتساب عدالت میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث کیس بغیر کاروائی ملتوی کر دیا گیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کرتے ہوئے انہیں 3 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔  ایم این اے نوشین افتحار نے خواجہ آصف سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی، خواجہ آصف نے ڈسکہ الیکشن جیتنے پر نوشین افتحار کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:    میاں جاوید لطیف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم