ملتان سے کراچی جانیوالی تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 13 افراد جاں بحق 

May 20, 2021 | 09:18:AM
ملتان سے کراچی جانیوالی تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 13 افراد جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی شاہراہ پر ملتان سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی, جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ قومی شاہراہ پر  روہڑی کے علاقے دیر کے قریب الٹ گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد کی نعشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے مختلف  ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ 30 زخمیوں کو بھی فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال بھیجا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا جس کے بعد ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں صبح سویرے بارش، اسلام آباد میں شام کو رم جھم ہو گی