اسرائیل کا میزائل ڈیفنس سسٹم چلانے والا فوجی ایرانی ایجنٹ نکلا، فرد جرم لگ گئی

Mar 20, 2026 | 22:25:PM
اسرائیل کا میزائل ڈیفنس سسٹم چلانے والا فوجی ایرانی ایجنٹ نکلا، فرد جرم لگ گئی
کیپشن:  شمالی اسرائیل میں لبنان کی سرحد کے قریب ایک آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم کی  7 اپریل 2023 کو بنائی گئی فوٹو۔۔ (فوٹو: Ayal Margolin/Flash90)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل میں  آئرن ڈوم ریزروسٹ سپاہی پر ایران کے لیے جاسوسی کے الزام کی فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ اس فوجی کو کچھ دن پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔
یروشلم کے رہائشی  یہودی اسرائیلی راز کوہن نے کرپٹو  کرنسی میں رقم وصول کی۔ اس نے  1,000  یو ایس ڈالر کے عوض ایرانی ہینڈلر کو انٹرسیپشن سسٹم، بیٹریوں کے مقامات اور آئی اے ایف کے اڈوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ 
ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ پولیس اور شن بیٹ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم میں خدمات انجام دینے والے ایک IDF ریزروسٹ کو حال ہی میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اس پر فرد جرم عائد کی گئی۔

آخری پیمنٹ ایک ہزار ڈالر

پولیس کے یونٹ برائے بین الاقوامی جرائم کی تحقیقات اور شن بیٹ کی مشترکہ تحقیقات سے پتا چلا  کہ یروشلم سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ راز کوہن تقریباً ایک ماہ سے ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور اس دوران اپنے ہینڈلر کو آئرن ڈوم اور دیگر فوجی مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا  رہا تھا۔

اس نے  دسمبر 2025 کے دوران بھی ایرانی ایجنٹ کو حساس سیکیورٹی معلومات دی تھیں جس میں آئرن ڈوم کے کام کرنے کے طریقے، اسرائیلی فضائیہ کے اڈوں کے مقامات اور آئرن ڈوم بیٹریوں کے مقامات کے بارے میں تفصیلات شامل تھیں۔

18 مارچ کو یروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ میں عائد  کئے جانے کے بعد سامنے آنے والی فرد جرم واضح کرتی ہے کہ کوہن کو پوری طرح معلوم تھا کہ وہ ایرانی ایجنٹوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

اس نے اس سال فروری میں اس سے رابطہ منقطع کرنے سے پہلے اپنے ہینڈلر کو دی گئی معلومات کے بدلے میں1,000  ڈالر کے مساوی کرپٹو کرنسی حاصل کی۔

الزامات ثابت ہونے پر سزا کیا ہو سکتی ہے

کوہن پر جنگ کے دوران دشمن کی مدد کرنے، ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے دشمن کو معلومات پہنچانے، اور دشمن کو ایسی معلومات پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے جن سے دشمن کو مدد ملنے کا امکان ہے۔

اسرائیل کے پینل کوڈ  میں جنگ کے دوران دشمن کی مدد کرنے کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے، حالانکہ عدالتیں سزائے موت پر عمل درآمد نہیں کرتی ہیں۔

Caption دو اپریل 2025 کو لوڈ شہر میں اسرائیلی پولیس لاہاو 433 بڑے جرائم یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کا عمومی منظر۔ (فوٹو: چائم گولڈ برگ/فلیش90)

کوہن فوج میں کیا کرتا تھا

فرد جرم کے مطابق، کوہن نے 2019 اور 2022 کے درمیان IAF کی فضائی دفاعی صف میں اپنی لازمی فوجی خدمات انجام دیں، اور آئرن ڈوم سسٹم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول ٹیکنیشن اور لانچر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

اس نے اسی کردار میں اپنی لازمی خدمات کے بعد ریزرو ڈیوٹی انجام دی، اور 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد، جون 2025 میں ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران، اور ایران کے ساتھ موجودہ تنازعے کے دوران، جب تک اسے گرفتار نہیں کیا گیا، یونٹ میں خدمات انجام دیں۔

ایرانی ایجنٹ سے رابطہ ٹیلی گرام کے ذریعہ ہوا

فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ایجنٹ نے 6 دسمبر 2025 کو کوہن سے ٹیلی گرام میسجنگ ایپلی کیشن کے ذریعے رابطہ کیا، اپنا تعارف ایرانی ایجنٹ کے طور پر کرایا اور کوہن کو تعاون کے بدلے رقم کی پیشکش کی۔

کوہن نےIDF کے آئرن ڈوم سسٹم میں ریزرو ڈیوٹی انجام دی، خاص طور پر  اس نے بیٹری کے کنٹرول سینٹر میں خدمات انجام دیں اور وہ کیسز کو تبدیل کرنے اور لانچر کو مسلح کرنے کا ذمہ دار تھا۔

اس نے اپنے ایرانی ہینڈلر کو آئرن ڈوم سسٹم کے اندر لیبر کی تقسیم کی بھی وضاحت کی، اور بیٹری میں مختلف تکنیکی ماہرین کے کردار کی مزید وضاحت کی۔

Caption   آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم لبنان سے فائر کیے گئے راکٹوں کو روکتا ہے، جیسا کہ 12 اپریل 2024 کو وادی ہیولا کے اوپر دیکھا گیا ہے۔ (فوٹو:  Ayal Margolin/Flash90)

"مدعا علیہ نے ایرانی ہینڈلر کو بتایا کہ آئرن ڈوم بیٹری کس طرح کام کرتی ہے، بیٹری کے اجزاء کے متعلق تفصیل بتائی، اور یہ بھی بتایا کہ بیٹری سے منسلک دیگر اجزاء بھی ہیں جو علاقے کے ارد گرد پھیلے ہوئے ہیں، ساتھ ہی لانچ سائٹس جو آئرن ڈوم [سسٹم] کے ساتھ واقع نہیں ہیں لیکن پیریفری میں تعینات ہیں۔" 

کوہن نے سسٹم کے ہتھیاروں اور بیٹری کے مسلح ہونے کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔

9 دسمبر کے آس پاس، کوہن نے اپنے ہینڈلر کو ٹیلی گرام کے ذریعے آئرن ڈوم کی 27 تصاویر اور ویڈیوز بھیجیں، جن میں فائرنگ کے عمل،فائر کی شرح، یہ حقیقت کہ ایک بیک اپ لانچر موجود ہے، اور لانچر کو مسلح کرنے کا طریقہ کار دکھایا۔

ایرانی ہینڈلر کی فرمائش پر، کوہن نے آئی اے ایف کے اُن سات اڈوں کے مقامات کی تفصیلات بھی فراہم کر دیں جہاں اس نے پہلے آئرن ڈوم سسٹم میں خدمات انجام دی تھیں، ساتھ ہی ساتھ دو آئرن ڈوم بیٹریوں کے مقام کی بھی تفصیلات فراہم کیں- ایک ہیٹزرم بیس پر اور دوسرا پاماچیم بیس پر کام کر رہا تھا۔

ایرانی ایجنٹ کو صدر کی رہائش کے گارڈ کے رابطہ کی تفصیل بھی دے دی

کوہن نے  ایرانی ایجنٹ کو دیگر اسرائیلی شہریوں کی ذاتی تفصیلات اور رابطے کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔ اس نے  اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ  کی رہائش گاہ کے ایک سیکیورٹی گارڈ، اور ائیر فورس کے پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دینے والے اپنے ایک رشتہ دار کے علاوہ دیگر کچھ افراد کی تفصیل بھی فراہم کر دی۔

اس سال 18 جنوری کو کوہن کو ایران کے ساتھ موجودہ جنگ کی تیاری کے لیے ایک بار پھر ڈیوٹی ریزرو کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

لیکن جب اس کے ہینڈلر نے 18 فروری کو کوہن کی بہن کی تصویر کے ساتھ بنائے گئے ایک ٹیلیگرام پروفائل کا استعمال کرتے ہوئے اس سے دوبارہ رابطہ کیا تو کوہن نے اس ایجنٹ کو بلاک کردیا۔ اس کے بعد اس ایرانی ہینڈلر نے کوہن کو اسرائیل کی سیکیورٹی سروسز کے سامنے ظاہر کرنے کی دھمکی دی،یہ دھمکی ایک مختلف ٹیلیگرام پروفائل کے ذریع پہنچائی، اس دھمکی کی وجہ سے کوہن نے اپنے ٹیلیگرام ایپ کو اپنے فون سے مکمل طور پر حذف کر دیا۔

"اسرائیل کی پولیس اور شن بیٹ نے کوہن کا واقعہ سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی ریاست کے شہریوں اور رہائشیوں کو دشمن ممالک کے غیر ملکی ایجنٹوں، یا نامعلوم اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں رہنے سے خبردار کرنے کے لئے مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس بیان میں ادائیگی کے بدلے یا کسی اور وجہ سے کسی غیر ملکی ایجنٹ کیلئے کے لیے مشن انجام دینے کے نتائج کے متعلق خبردار کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے ایجنٹ سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر اسرائیلیوں کو بھرتی کرنے کی کوشش  کر رہے ہیں۔

جاسوسوں کے لئے حیفہ جیل میں نیا سیل بنانا پڑ گیا

گزشتہ دو سالوں میں درجنوں اسرائیلیوں پر ایران کی جانب سے جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بہت سے معاملات میں، ایرانی ایجنٹوں نے اسرائیلیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے، خاص طور پر ٹیلی گرام کے ذریعے بھرتی کیا۔

ایرانی ایجنٹوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اسرائیل کو حیفہ کی ڈیمن جیل میں جاسوسی کے الزامات میں ملوث افراد کے لیے ایک نیا ونگ کھولنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ابھی تک مبینہ جاسوسوں میں سے صرف ایک کو سزا سنائی گئی ہے، کیونکہ زیادہ تر مقدمات ابھی تک قانونی نظام سے گزر رہے ہیں۔