فاطمہ آفندی نے بیٹی ازنیرا کی تصاویرمداحوں کیساتھ شیئرکردیں

Mar 20, 2026 | 14:43:PM
 فاطمہ آفندی نے بیٹی ازنیرا کی تصاویرمداحوں کیساتھ شیئرکردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے بیٹی ازنیرا کی تصاویرپہلی بارشیئرکردیں۔
فاطمہ آفندی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی ازنیرا کی تصاویر شیئر کردی ہیں، ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 5 دسمبر 2025 کو ہوئی تھی۔


فاطمہ اور کنور ارسلان نے بیٹی ازنیرا اور بیٹوں المیر اور مہبیر کے ساتھ فیملی فوٹو شیئر کیا جس کے بعد اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بیٹی کی تصاویر شیئر کرنے پر تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں ۔
ایک مداح نے لکھا ماشا اللہ آپ کے تمام بچوں کی آنکھیں خوبصورت اور پرکشش ہیں۔

دوسرے مداح کا کہنا تھا کہ بیٹی ماشا اللہ بہت پیاری ہے اللہ اسے ہر بری طرح سے محفوظ رکھے، ایک اور مداح نے لکھا کہ ازنیرا کی آنکھیں مہبیر جیسی ہیں باقی وہ المیر سے مشابہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرے مغرورہونے کاتاثرحقیقت پرمبنی نہیں؛شان شاہد

واضح رہے کہ فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان 2012 میں شادی کے بندھن میںبندھے تھے،وہ پہلے ہی دو بیٹوں المیر اور مہبیر کے والدین ہیں۔